پیر , اکتوبر 13 2025

بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کل متوقع

وزیراعظم شہبازشریف کل پاور سیکٹر میں اہم اصلاحات کا اعلان کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کل پاور سیکٹر کے اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کریں گے،اجلاس کل دوپہر 2بجے ہو گا،وفاقی وزراء بھی شرکت کریں گے۔

وزیراعظم آئی پی پیز کیساتھ نظر ثانی شدہ معاہدوں اوردیگر تفصیلات بتائیں گے،وزیر اعظم کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمت میں6سے8روپے فی یونٹ کمی زیر غور ہے، بجلی کی قیمت میں کمی کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز شدید مندی دیکھی …