google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 عید کے دوران ملک بھر میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان - UrduLead
ہفتہ , مئی 17 2025

عید کے دوران ملک بھر میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

عید کے دوران ملک بھر میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جب کہ بڑے شہروں میں درجہ حرارت میں اضافے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف میٹرولوجسٹ محمد افضال نے کہا کہ ملک کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت 2 سے 3 ڈگری زیادہ رہ سکتا ہے،

آئندہ مہینوں میں بھی ملک بھر میں دن کے وقت درجۂ حرارت زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں بارشیں معمول سے 63 فیصد کم ہوئی ہیں، پنجاب اور کے پی میں معمول سے 41 فیصد کم بارشیں ہوئیں، آگے بھی ہم بارشیں بہت کم دیکھ رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم نے خشک سالی سے متعلق ایک الرٹ بھی جاری کیا ہے، فصلوں کے لیے پانی کم ہو گا جو زراعت کو متاثر کرے گا، جنگلی حیات پر بھی منفی اثرات ہوں گے، پانی کی کمی سے بیماریاں بھی متوقع ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ درجۂ حرارت کے بڑھنے سے گلیشئرز پگھلیں گے، تربیلا اور منگلا ڈیموں میں ذخیرہ شدہ پانی کی شدید قلت ہے۔

مزید کہا کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں زیرِ زمین پانی 150 فٹ تک نیچے چلا گیا ہے، بارشیں نہ ہونے پر جڑواں شہروں میں 150 فٹ تک بور بھی خشک ہونے کا خطرہ ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

کیپٹل گین ٹیکس کی شرح میں 25 فیصد تک اضافے کا امکان

وفاقی حکومت کی جانب سے پراپرٹی کی فروخت پر کیپٹل گین ٹیکس کی شرح میں …