اتوار , ستمبر 13 2026
بریکنگ نیوز

پاکستان-بنگلا دیش کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز

 

پاکستان اور بنگلا دیش کرکٹ بورڈز کا سیریز سے ون ڈے میچز ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

دو طرفہ سیریز میں ون ڈے میچز نہیں کھیلے جائیں گے۔ بنگلہ دیش ٹیم اب 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان مئی میں دو طرفہ سیریز شیڈول ہے، دونوں بورڈز نے متفقہ طورپر ون ڈے میچز کو ٹی 20 میچز میں تبدیل کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ بنگلادیش نے پاکستان میں 3 ون ڈے اور3 ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلنی تھی۔ نظرثانی شدہ شیڈول میں اب بنگلہ دیش ٹیم 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

پاکستان کا ایف ٹی پی سے ہٹ کر دورہ بنگلہ دیش میں ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنے کا امکان ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پیٹرولیم لیوی میں کمی سے متعلق تجویز اور پیٹرول پمپ پر ایندھن کی قیمتوں کو ظاہر کرتا ہوا بورڈ

پیٹرولیم لیوی میں کمی: حکومت کا 1500 ارب روپے کے متبادل ذرائع آمدن کا منصوبہ زیرِ غور

حکومت جماعتِ اسلامی کی اس تجویز پر غور کر رہی ہے جس کے تحت پیٹرولیم …