google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 قومی بچت سکیموں پر منافع کی شرح میں اضافہ - UrduLead
جمعہ , مارچ 28 2025

قومی بچت سکیموں پر منافع کی شرح میں اضافہ

سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز (سی ڈی این ایس) نے اپنی کئی قومی بچت سکیموں پر منافع کی شرح میں اضافہ کردیا۔

رپورٹ کے مطابق شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹ (ایس ٹی ایس سی) کی شرح 15 بیسس پوائنٹس (بی پی ایس) اضافے کے بعد 10.81 سے بڑھ کر 10.96 فیصد ہوگئی۔

ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس (ڈی ایس سی) پر منافع اب ایک بیسز پوائنٹ بڑھ کر 12.15 فیصد ملے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پنشنر بینیفٹ اکاؤنٹ، بہود سیونگ سرٹیفکیٹ اور شہداء فیملی ویلفیئر اکاؤنٹ کی شرح 10 بی پی ایس اضافے کے بعد 13.68 فیصد ہوگئی۔

دریں اثنا سروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹ (ایس آئی ٹی اے) اور سروا اسلامک سیونگ اکاؤنٹ (ایس آئی ایس اے) کی جانب سے پیش کردہ شرح 70 بیسز پوائنٹس بڑھ کر 9.74 فیصد سے 10.44 فیصد ہوگئی۔

دوسری جانب سیونگ اکاؤنٹ ریٹ پر ریٹرن میں 100 بی پی ایس کمی کی گئی ہے اور اب اس پر 11.5 فیصد کے مقابلے میں 10.5 فیصد ریٹرن دیا جائے گا۔

منافع کے گوشواروں میں یہ تبدیلیاں اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کی جانب سے پالیسی ریٹ کو 12 فیصد پر برقرار رکھنے کے فیصلے کے بعد کی گئی ہیں۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق فروری 2025ء میں سی پی آئی پر افراط زر کی شرح سالانہ بنیادوں پر 1.5 فیصد رہی جو اس سے گزشتہ ماہ 2.4 فیصد تھی، یہ 113 ماہ میں سب سے کم ترین سطح ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

جے آئی ٹی کی علیمہ خان سے 5 گھنٹوں تک تفتیش

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے