
پاکستان کی معروف اداکارہ نادیہ حسین نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ میرے بیان سے ایف آئی اے افسر کی دل آزاری ہوئی ہے تو معذرت خواہ ہوں، ایف آئی اے حکام کو جعلساز کے حوالے سے معلومات فراہم کر دی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نادیہ حسین کا کہناتھا کہ اعلی حکام سے التماس ہے کہ جعلسازوں سے لوگوں کو بچایا جائے، لوگوں کی پریشانیاں ان جعلساز کالرز کی وجہ سے دوہری ہو جاتی ہیں، عوام کے حق میں جعلساز کو بے نقاب کرنا چاہتی ہوں، ایف آئی اے جعلساز کے خلاف میری شکایت پر کام کرے۔
نادیہ حسین کا کہناتھا کہ لوگ جعلی کالز سے پریشان ہوجاتے ہیں، جعلساز کے خلاف ایف آئی اے پورٹل پر درخواست دی ہے ، میری کوشش تھی فراڈ کرنے والوں کو بے نقاب کروں، مجھے واٹس ایپ پر پیغام بھیجا گیا تھا، ایف آئی اے میں بیان ریکارڈ کرا دیا ہے، ایف آئی اے سائبر کرائم میرے موبائل فون کی فرانزک کر رہا ہے، میرے وڈیو بیان کا مطلب کسی کی دل آزاری کرنا نہیں تھا۔
ماڈل نادیہ حسین نے ایف آئی اے کو بیان ریکارڈ کرا دیا ہے ۔ نادیہ نے افسر پر الزام پر مبنی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی۔ ایف آئی اے افسرکی شکایت پر سائبر کرائم نے متعلقہ عدالت سے رجوع کیا تھا ۔
متعلقہ عدالت کی اجازت سے نادیہ حسین کا موبائل تحویل میں لیا تھا۔ جعلی کال اورافسر پر الزام تراشی پر نادیہ حسین کوآج طلب کیا ہے، ماڈل نادیہ حسین کا تفصیلی طور پر بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔