جمعرات , جنوری 29 2026

کالجز میں موبائل فون استعمال کرنے پرپابندی عائد

کالجز میں دوران کلاسز اساتذہ اور طلبہ دونوں کے موبائل فون استعمال کرنے پرپابندی عائد کردی گئی۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن کی جانب سے ڈائریکٹر کالجز اور پرنسپلز کواس حوالے سے ایک مراسلے کے ذریعے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

مراسلے میں کہا گیاہے کہ اساتذہ اور طلبہ دونوں کے لیے موبائل فون کےاستعمال پر پابندی ہوگی کیونکہ  دوران کلاسز موبائل فونز کے استعمال سے تدریسی عمل میں خلل پیدا ہوتا ہے۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن کی جانب سے جاری مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ موبائل فونز کے استعمال سے کلاسز میں پڑھائی متاثر ہوتی ہے، عملدرآمد نہ کرنے والے اساتذہ اور طلبہ کے خلاف کارروائی ہوگی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

BISE Peshawar Matric Exam 2026

پشاوربورڈ کے میٹرک سالانہ امتحانات31 مارچ سے شروع

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISE) پشاور نے میٹرک (SSC) کے سالانہ امتحانات 2026 …