google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پی ٹی آئی پشاور کا گنڈاپور کی کارکردگی کے خلاف اعلانیہ چارج شیٹ - UrduLead
بدھ , مارچ 12 2025

پی ٹی آئی پشاور کا گنڈاپور کی کارکردگی کے خلاف اعلانیہ چارج شیٹ

بیرسٹر محمد علی سیف کا پی ٹی آئی ضلع پشاور کے اعلامیے پر ردعمل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پشاور نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی کارکردگی کے خلاف اعلانیہ چارج شیٹ پیش کردی۔

ضلع پشاور کے تنظیمی اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کی خراب کارکردگی ناقابلِ قبول ہے، پشاور کا سیوریج نظام انتہائی بوسیدہ ہوچکا ہے۔

اعلامیے میں سٹیز امپروومنٹ پروجیکٹ کے تحت پشاور کے فنڈز دیگر اضلاع کو منتقل کرنے پر بھی شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا اور یہ بھی کہا کہ پشاور کی اہم سڑکوں پر اسٹریٹ لائٹس کی کمی جرائم میں مددگار ثابت ہورہی ہے۔

اعلامیے میں پولیس کی کاکردگی پر بھی عدم اطمینان کا اظہار کیا گیا اور سیف سٹی پروجیکٹ مکمل کرنے کا مطالبہ کیا۔

پی ٹی آئی پشاور کے اعلامیے میں مطالبہ کیا گیا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کرکے تمام سرکاری املاک قابضین سے واگزار کرائی جائیں۔

اعلامیے کے مطابق پشاور کے مسائل حل نہ ہونے کی صورت میں احتجاج کا آپشن استعمال کیا جائے گا۔

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے پی ٹی آئی ضلع پشاور کے اعلامیے پر ردعمل دے دیا۔

جیو نیوز سے گفتگو میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور صوبے بھر میں یکساں ترقیاقی کاموں کو ترجیح دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کہیں بھی خدشات اور تحفظات ہوں گے تو دور کیے جائیں گے، صوبے بھر میں ترقیاتی کام حکومت کی ترجیح ہیں۔

بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ عوامی ضروریات کے مطابق صوبہ بھر میں میگا پراجیکٹس پر کام ہو رہا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ایس آئی ایف سی حکام کی آئی ایم ایف کے وفد کو بریفنگ

آئی ایم ایف حکام کی وزارتِ خزانہ اور ایس آئی ایف سی حکام سے ملاقات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے