بدھ , جنوری 28 2026

چیمپئنز ٹرافی: جنوبی افریقہ کو جیت کےلیے 363 رنز کا ہدف 

چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو جیت کےلیے 363 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دے دیا۔ 

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے اس میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بورڈ پر 6 وکٹوں کے نقصان پر 362 رنز کا ٹوٹل سجا دیا۔ 

کیویز کی جانب سے راچن رویندرا اور کین ولیمسن نے سنچریاں بنائیں جبکہ ڈیرل مچل اور گلین فلپس نے 49، 49 رنز بنائے۔ 

یاد رہے کہ بھارت کی ٹیم پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو ہرا کر فائنل میں پہنچ چکی ہے، آج کا میچ جیتنے والی ٹیم کا فائنل میں مقابلہ اتوار کو بھارت سے ہو گا۔

چیمپئنز ٹرافی کا فائنل اتوار کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

مہنگائی اور شرح نمو پررپورٹ جاری

ایس اینڈ پی گلوبل مارکیٹ انٹیلیجنس نے پاکستان کے لیے اپنی تازہ معاشی پیشگوئیاں جاری …