google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 انرجی ٹاسک فورس اور حکومتی پاورپلانٹس سےمذاکرات مکمل - UrduLead
بدھ , جون 11 2025

انرجی ٹاسک فورس اور حکومتی پاورپلانٹس سےمذاکرات مکمل

پاور سیکٹر میں اصلاحات اور کیپسٹی پیمنٹس کم کرنے کے سلسلے میں انرجی ٹاسک فورس نے وفاقی اورصوبائی حکومت کے پاورپلانٹس سےمذاکرات مکمل کر لئے۔

حکومتی ملکیتی پاور پلانٹس کے معاہدوں پر نظرثانی کا فریم ورک بھی تیار کرلیا گیا، وزارت توانائی کابینہ اجلاس میں معاہدوں پر نظرثانی کی سمری پیش کرے گی۔

وزارت توانائی ذرائع کے مطابق وفاق اور صوبوں کی ملکیت 29 آئی پی پیز سے معاہدوں پر نظرثانی آج رہی ہے ۔ جن میں وفاق کے 4 پاورپلانٹس، سندھ حکومت کے 11،کےپی اور پنجاب کے 7،7 پاورپلانٹس شامل ہیں۔

معاہدوں پر نظرثانی سے بجلی ٹیرف میں 28 پیسے کمی ہو گی ۔ سالانہ بچت 29 ارب جبکہ مجموعی طور پر 652 ارب روپے کی بچت ہوگی ۔

دوسری جانب 45 ونڈ پراجیکٹس کے ساتھ معاہدوں پر نظر ثانی کا کام 15 مارچ تک مکمل کر لیا جائے گا ۔ جس سے بجلی کے نرخ میں 22 پیسے فی یونٹ کمی ہو گی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

میانمارکی پاکستان کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست

اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر میں میانمار نے پاکستان کو تھن پینگ کے فیصلہ …