ہفتہ , اگست 1 2026

وفاقی وزارتیں سی ایف او کے بغیر کام کررہی ہیں

پبلک اکائونٹس کمیٹی کو آڈیٹرجنرل آف پاکستان نے بتایاکہ15 وزارتیں بغیر سی ایف او کے چل رہی ہیں جبکہ کمیٹی نے چیئرمین اٹامک انرجی کمیشن سے ایک ارب سے زائد کی اسپاٹ خریداری پر سوالات کیے گئے۔

پی اے سی کا اجلاس جنید اکبر کی زیرصدارت گزشتہ روزہوا، جس میں اٹامک انرجی، پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں چیئرمین اٹامک انرجی کمیشن سے ایک ارب سے زائد کی اسپاٹ خریداری پر سوالات کیے گئے۔ عمر ایوب نے کہا کہ کمیشن کو چاہیے کہ پہلے سے اس طرح کی خریداری کو طے کیا جاتا ہے، ایمرجنسی میں نہیں۔

ریاض فتیانہ نے کہا کہ 3سے 4 ماہ میں مذکورہ خریداری ہوئی، یعنی کوئی ایمرجنسی نہیں تھی۔

اٹامک انرجی حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ ہماری نیشنل کمانڈ اتھارٹی اس بات کی اجازت دیتی ہے کہ ایمرجنسی میں اس طرح کی خریداری کی جاسکتی ہے۔ جس پر خواجہ شیراز نے کہا کہ اگر پینٹ اور ائیر کنڈیشنر ایمرجنسی میں خریدے جارہے ہیں تو سوال تو اٹھتا ہے۔

عمرایوب نے کہا کہ یہ کوئی حساس ادارہ نہیں ہے، نیوکلیئر پاور پلانٹ ایک سہولت نما ادارہ ہے۔ آپ مانیں کہ آپ سے غلطی ہوئی اور آئندہ اس میں احتیاط برتیں گے۔

اٹامک انرجی کمیشن کے چیئرمین نے کمیٹی کو یقین دہانی کرائی کہ ہم تمام باتیں مانتے ہیں اور مستقبل میں اس بات کا خیال رکھیں گے۔

عمر ایوب نے کہا کہ ہم نے اجتماعی طور پر سسٹم کو ٹھیک کرنا ہے۔ کارکردگی آڈٹ کی رپورٹ کا جائزہ اس کمیٹی میں لے جانا چاہیے۔ طارق فضل چوہدری نے کہا کہ آڈٹ سسٹم میں ریفارمز لانی چاہییں۔

دورانِ اجلاس سیکرٹری قانون کمیٹی میں پیش ہوئے اور معذرت چاہتے ہوئے کہا کہ آئندہ وزارت قانون سے حکام کمیٹی میں پیش ہوں گے۔

چیئرمین پی اے سی جنید اکبر نے کہا کہ لیکن گزشتہ 5 اجلاس میں وزارت قانون سے کوئی پیش نہیں ہوا، جس پر سیکرٹری قانون نے بتایا کہ گریڈ 20 کا افسر آئندہ ہر اجلاس میں آئے گا۔

اجلاس میں آڈیٹرجنرل نے بتایاکہ وزارتیں انٹرنل آڈٹ قوانین پر عمل نہیں کرتیں، کئی وزارتیں انٹرنل آڈٹ کے قوانین پر عملدرآمد نہیں کرتیںجبکہ آئی ایم ایف نے بھی آڈٹ پیراز زیر التوا ہونے پر اعتراض عائد کیا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

’شیدائی‘ اختتام پذیر: علی، میرال کی محبت کامیاب

آخری قسط میں ڈرامائی موڑ پاکستانی ڈرامہ ’شیدائی‘ بالآخر اختتام پذیر ہوگیا، جس کی آخری …