پیر , اکتوبر 13 2025

آئندہ چند روز خشک اور سرد موسم کا سلسلہ برقرار رہنے کی توقع 

خیبر پختونخوا میں آج بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا جب کہ میدانی علاقوں میں بعض مقامات پر دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور شہر میں درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سردی برقرار ہے۔  

اُدھر کالام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4، مالم جبہ میں منفی 3 اور پاراچنار میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

چترال لوئر میں درجہ حرارت صفر جب کہ دیر بالا میں کم سے کم درجہ حرارت ایک ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز تک صوبے میں خشک اور سرد موسم کا سلسلہ برقرار رہنے کی توقع ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

سینیٹر انوشہ رحمان پنجاب کی سینئر ایڈوائزر مقرر

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سینیٹر …