google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 دورہ نیوزی لینڈ: 5سے 6سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینے کا فیصلہ - UrduLead
اتوار , اپریل 27 2025

دورہ نیوزی لینڈ: 5سے 6سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو موقع دینے کا اور بابر اعظم، شاہین آفریدی، نسیم شاہ سمیت 5سے 6سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس ضمن میں ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین پرفارمنس دینے والے 18 پلیئرز نیشنل کرکٹ اکیڈمی طلب کئے گئے جہاں ان کی پی سی بی آفیشلز سے ملاقات ہوئی ہے۔

پی سی بی نے ٹیم میں شامل نان پرفارمرز کو نیوزی لینڈ سیریز میں ریسٹ دینے کا فیصلہ لیا ہے۔

نیشنل اکیڈمی طلب کئے گئے پلیئرز کی آفیشلز سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کی ہے۔ قومی کرکٹر حیدر علی کا کہنا ہے کہ مینجمنٹ سے آج ملاقات ہوئی تو انہوں نے فٹنس اور پرفارمنس پر بات کی، آج جو کھلاڑی یہاں آئے ہیں ان کو 4 ہفتے کے کیمپ میں بلایا جائے گا۔

قومی کرکٹر خواجہ نافع نے بتایا کہ لیگز کھیلنے سے سیکھنے کا موقع ملتا ہے کیونکہ وہاں بہت سارے کھلاڑی آتے ہیں، موقع ملا تو پاور ہٹنگ کا گیپ ٹیم سے پوار کرنے کی کوشش کروں گا۔

دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ڈومیسٹک کے پرفارمرز کی ملاقات ہوئی جس میں ملاقات میں چیئرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں کے مسائل سنے۔

ملاقات کرنے والوں میں حیدر علی، معاذ صداقت ، محمد سلیمان،خواجہ نافع،سعد مسعود، مبصر خان، فیصل اکرم ،مرزاطاہر بیگ،علی رضا،قاسم اکرم سمیت دیگر کھلاڑی شامل تھے۔

دورہ نیوزی لینڈ کیلئے ان 18 کھلاڑیوں میں سے5سے6 کرکٹرز کا انتخاب کیا جائے گا۔اسکواڈ کا اعلان 3سے 4روز میں کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم، شاہین آفریدی، نسیم شاہ سمیت 5سے 6سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پی ایس ایل 10: آج لاہور میں زلمی اور گلیڈی ایٹر مدمقابل

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے آج کے 17 ویں میچ میں …