google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0  آئی پی گیس پائپ لائن منصوبے سے متعلق اہم فیصلہ - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

 آئی پی گیس پائپ لائن منصوبے سے متعلق اہم فیصلہ

پاکستان نے آئی پی گیس پائپ لائن منصوبے کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا، نگراں کابینہ نے ایرانی بارڈر سے گوادر تک پائپ لائن بچھانے کے فیصلے کی توثیق کردی۔

نگراں کابینہ نے سمری سرکولیشن کے ذریعے فیصلے کی توثیق کی، پائپ لائن بچھانے سے پاکستان 18 ارب ڈالر جرمانے کی ادائیگی سے بچ جائے گا۔

ایل این جی کے مقابلے میں ایران سے 750 ملین کیوبک فٹ گیس انتہائی سستی ملے گی۔ 

ایران سے گیس خریدنے کے نتیجے میں پاکستان کو سالانہ 5 ارب ڈالر سے زائد کی بچت ہوگی۔

رپورٹس کے مطابق پاکستان امریکا سے آئی پی منصوبے پر پابندیوں سے استثنا مانگے گا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

نیشنل بینک ملازمین کو دیے گئے قرضوں کی ریکوری کی تحقیقات شروع

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) کی …