google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ہچیسن پورٹس کا 1 ارب ڈالر کا سرمایہ کاری منصوبہ - UrduLead
بدھ , مارچ 12 2025

ہچیسن پورٹس کا 1 ارب ڈالر کا سرمایہ کاری منصوبہ

دنیا کے معروف بندرگاہوں کے نیٹ ورک میں سے ایک ہچیسن پورٹس نے جمعہ کو وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کو پاکستان کے بندرگاہوں کے بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانے کیلئے اپنا ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ پیش کیا۔

یہ منصوبہ محمد اورنگزیب کی ہچیسن پورٹس کے ایک اعلیٰ سطح وفد سے ملاقات کے دوران پیش کیا گیا جس کی سربراہی مشرق وسطیٰ اور افریقہ ڈویژن کے منیجنگ ڈائریکٹر اینڈی سوئی کررہے تھے۔

وفد میں ساؤتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل کے سی ای او چانگسو کم، کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل کے سی ای او نوید قریشی اور ہچیسن پورٹس پاکستان کے ہیڈ آف گورنمنٹ ریلیشنز تیمور خان آفریدی شامل تھے۔

فنانس ڈویژن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفد نے ہچیسن پورٹس کی پاکستان میں 25 سالہ موجودگی پر روشنی ڈالی جہاں وہ دو اہم ٹرمینلز ایچ پی کے آئی سی ٹی اور ایچ پی ایس اے پی ٹی چلا رہے ہیں۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ اس عرصے کے دوران کمپنی نے حکومتی محصولات میں 225 ارب روپے سے زائد کا حصہ ڈالا ہے اور پانچ ہزار افراد کو روزگار مہیا کیا ہے۔

اس دوران ہچیسن پورٹس نے اپنی 1 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی تفصیلات پیش کیں، جس کا مقصد موجودہ ٹرمینلز کو جدید بنانا ہے تاکہ عملی کارکردگی، لاجسٹک رابطوں اور خودکاری کو بہتر بنایا جا سکے۔

یہ سرمایہ کاری بنیادی ڈھانچے کی ترقی، کارگو کی مؤثر نقل و حرکت کے لیے سڑکوں کی بہتری، ایچ پی کے آئی سی ٹی کو جدید ترین خودکار ٹرمینل میں تبدیل کرنے اور تجارتی رابطوں کو بہتر بنانے کے لیے 52 ہیکٹر پر مشتمل لاجسٹک پارک کے قیام پر مشتمل ہے۔

مزید برآں آٹومیشن اپ گریڈ ز میں ریموٹ کوئے کرینز، خودکار آر ٹی جیز، الیکٹرک ٹرک اور ڈیجیٹلائزڈ گیٹ آپریشنز کے ساتھ پورٹ آپریشنز، مینجمنٹ اور اے آئی ایپلی کیشنز میں میری ٹائم پروفیشنلز کے لیے تربیتی پروگرام بھی شامل ہوں گے۔

ہچیسن پورٹس کے وفد نےبتا کہ کہ ان کی سرمایہ کاری سے آئندہ 25 سال میں رائلٹی، کرایہ اور ٹیکس کی مد میں کم از کم 4 ارب ڈالر کی آمدنی حاصل ہونے کی توقع ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

عمرایوب اورعلیمہ خان بھی جےآئی ٹی میں طلب

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے الزام میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے