google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پی ایف ایف نے فیفا کی مجوزہ آئینی ترامیم تسلیم - UrduLead
بدھ , مارچ 12 2025

پی ایف ایف نے فیفا کی مجوزہ آئینی ترامیم تسلیم

فیفا کی طرف سے پاکستان فٹبال کی معطلی جلد ختم ہونے کا امکان ہے، پی ایف ایف کانگریس ارکان نے فیفا کی مجوزہ آئینی ترامیم کو تسلیم کر لیا۔

لاہور میں ہونے والے اجلاس میں پاکستان فٹبال کے مفاد میں آئینی ترامیم منظور کیں، معطلی ختم ہونے سے قومی ٹیم اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائرز میں شرکت کر پائے گی۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن کی نو منتخب کانگریس نے غیر معمولی اجلاس میں فیفا کی مجوزہ آئینی ترامیم کو بھاری اکثریت سے تسلیم کیا۔

فیفا اور ایشین فٹبال کنفیڈریشن کے اعلیٰ سطحی وفد سے ڈپٹی جنرل سیکرٹری اے ایف سی واحد کاردانی، فیفا ایم اے گورننس کے سربراہ رالف ٹینر، اے ایف سی ساؤتھ ایشیا یونٹ کے سربراہ پرشوتم کیٹل، اے ایف سی ساؤتھ ایشیا یونٹ کے سینئر منیجر سونم جگمی اور منیجر دنیش ڈی سلوا اجلاس میں شامل تھے۔

اجلاس کی صدارت پی ایف ایف کے صدر اور نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین سعود عظیم ہاشمی نے کی، اس موقع پر این سی ممبران محمد شاہد نیاز کھوکھر اور حارث عظمت بھی موجود تھے۔

اے ایف سی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری واحد کاردانی نے پاکستان فٹبال میں ضروری اصلاحات لانے پر کانگریس ارکان کے ارادے کو سراہا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

عمرایوب اورعلیمہ خان بھی جےآئی ٹی میں طلب

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے الزام میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے