google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 وی پی این سروس فراہم کنندگان کو کلاس لائسنس کا اجراء شروع - UrduLead
ہفتہ , اپریل 26 2025

وی پی این سروس فراہم کنندگان کو کلاس لائسنس کا اجراء شروع

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پاکستان میں ڈیٹا سروسز کی فراہمی کے ضمن میں کلاس لائسنس کے تحت ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) سروس فراہم کنندگان کی لائسنسنگ کا آغاز کردیا۔

اس عمل کے پیش نظر پی ٹی اے کی جانب سے دو کمپنیوں کی درخواستیں وی پی این سروسز کے ضمن میں کلاس لائسنس کے اجرا کے لئے منظوری دیدی گئی ہے۔

یہ اقدام کاروباری اداروں کو وی پی این کے قانونی استعمال کی سہولت فراہم کرتا ہے، جس سے ڈیٹا کی سیکیورٹی، پرائیویسی اور قواعد و ضوابط پر عمل درآمد یقینی بنایا جا سکتا ہےجبکہ شفافیت کو بھی فروغ ملے گا۔ 

اعلامیے کے مطابق پی ٹی اے اداروں کو ذمہ داری کے ساتھ کنیکٹیویٹی کے حوالے سے معاونت کے لیے پُرعزم ہے،

وی پی این سروس فراہم کنندگان کو کہا جاتا  ہے کہ وہ کلاس لائسنس کے لیے آن لائن درخواست دینے کے لیے پی ٹی اے سے سے رجوع کریں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پاکستانی یوٹیوبر (زلمی) کا مسٹر بیسٹ (جمی ڈونلڈ سن) کے ساتھ اشتراک

پاکستانی یوٹیوبر ساجد رحمان (زلمی) نے دنیا کے صف اول کے یوٹیوبر مسٹر بیسٹ (جمی …