google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 آج سے ملک بھر میں بارشوں کا نیا اسپیل داخل ہونے کی پیشگوئی - UrduLead
اتوار , اپریل 27 2025

آج سے ملک بھر میں بارشوں کا نیا اسپیل داخل ہونے کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے آج (پیر) سے ملک بھر میں بارشوں کا نیا اسپیل داخل ہونےکاامکان ظاہرکردیا

شمالی علاقوں میں برفباری کشمیر اورگلگت بلتستان میں بارشیں اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائوں کا سسٹم ملک میں داخل ہو گا۔ پنجاب، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں ژالہ باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ خیبر پختونخوا میں آج24فروری سے یکم مارچ تک بارشوں اور بالائی علاقوں میں برفباری ہوگی۔

پنجاب اور اسلام آباد میں25فروری سے یکم مارچ تک گرج چمک کے ساتھ بارش، مری اور گلیات میں برفباری متوقع ہے۔

کشمیر اورگلگت بلتستان میں25فروری سے2مارچ تک شدید بارشیں اور برفباری کا امکان ہے

بلوچستان میں24فروری سے26فروری تک بارش اور برفباری، سندھ میں25سے26 فروری تک ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارش اور برفباری سے مری، گلیات، ناران، کاغان اور دیگر پہاڑی علاقوں میں سڑکیں بند اور پھسلن کا خطرہ ہے۔

خیبر پختونخوا اور کشمیر میں فلیش فلڈنگ کا امکان ہے اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ ادہر سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پی ایس ایل 10: آج لاہور میں زلمی اور گلیڈی ایٹر مدمقابل

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے آج کے 17 ویں میچ میں …