google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 گوہراور کبریٰ خان کی مہندی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل - UrduLead
بدھ , مارچ 12 2025

گوہراور کبریٰ خان کی مہندی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

حال ہی میں رشتہ ازدواج میں بندھنے والی اداکار جوڑی مرزا گوہر رشید اور کبریٰ خان کی مہندی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر اور ویڈیوز میں کبریٰ خان کو اپنے دوستوں اور اہلِ خانہ کے ہمراہ خوبصورت شرارے میں برائڈل انٹری کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس موقع پر گوہر رشید نے سفید کرتا شلوار اور ساتھ سنہرے رنگ کی خوبصورت شال پہن رکھی ہے۔ گوہر اور کبریٰ اسٹیج پر ایک ساتھ ڈانس پرفارمنس دیتے ہوئے بھی دکھائی دیئے۔

جبکہ ان کے دوستوں اور اہلِ خانہ نے بھی مختلف ڈانس پرفارمنس پیش کیں۔ سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں کی جانب سے ان ویڈیوز پر خوب پسند کیا جارہا ہے اور صارفین اس جوڑی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ گوہر رشید اور کبریٰ خان کا نکاح مکہ مکرمہ میں ہوا جس کی ویڈیوز اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر بھی شیئر کی تھیں۔ 

About Aftab Ahmed

Check Also

عمرایوب اورعلیمہ خان بھی جےآئی ٹی میں طلب

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے الزام میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے