google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 کوئٹہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیش گوئی - UrduLead
جمعرات , جون 12 2025

کوئٹہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئٹہ سمیت صوبے کے انیس اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو کوئٹہ خضدار لسبیلہ اور تربت میں ہلکی بارش ہوئی جبکہ بیشتر اضلاع میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہا۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وادی کوئٹہ اور قلات میں کم سےکم درجہ حرارت تین ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ضلع کوئٹہ، چاغی، نوشکی، سوراب، خاران، قلات، زیارت، بارکھان، کوہلو، سبی، بولان، ہرنائی، لورالائی، قلعہ سیف اللّٰہ، قلعہ عبداللّٰہ، چمن، ژوب، موسیٰ خیل، شیرانی سمیت گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہوسکتی ہے۔ 

شمالی اضلاع کے پہاڑیوں پر ہلکی برفباری کا بھی امکان ہے، بارش سے نوشکی، پنجپائی، ہرنائی، کوہلو، سبی کے مقامی ندی نالوں میں برساتی پانی آنے کا خطرہ بھی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

PSX کا ایک لاکھ 25 ہزار پوائنٹس کا تاریخی سنگ میل عبور

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جہاں …