منگل , اکتوبر 14 2025

صائم ایوب کی ماڈل کشف علی کے ہمراہ سیر سپاٹے: سوشل میڈیا پر افواہیں

سوشل میڈیا پر زیرِ گردش افواہوں میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پاکستانی کرکٹ اسٹار صائم ایوب اور ماڈل کشف علی مغربی لندن میں ایک ساتھ اچھا وقت گزار رہے ہیں۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی خوبرو اداکارہ، ماڈل و انفلوئنسر کشف علی بھی آج کل لندن میں موجود ہیں۔

ان کی انسٹاگرام پر صائم ایوب کے ہمراہ اپ لوڈ کی گئی اسٹوریز سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

کشف علی کی انسٹاگرام اسٹوریز میں صائم ایوب کو کشف کے ہمراہ بولنگ کرتے اور خوش گوار موڈ میں سیلفیز لیتے دیکھا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب ٹخنے میں لگنے والی چوٹ کے علاج کے سبب لندن جانے والے 22 سالہ کرکٹر صائم ایوب دوبارہ صحت یاب ہو رہے ہیں۔ 

وہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے میچوں میں ایکشن میں دکھائی نہیں دیں گے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

سینیٹر انوشہ رحمان پنجاب کی سینئر ایڈوائزر مقرر

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سینیٹر …