google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پی ٹی آئی کا پارلیمنٹیرینز کو متحرک کرنے کا فیصلہ - UrduLead
بدھ , مارچ 12 2025

پی ٹی آئی کا پارلیمنٹیرینز کو متحرک کرنے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف نے پارلیمنٹیرینز کو متحرک کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے موجودہ ملکی سیاسی صورت حال کو سامنے رکھتے ہوئے پارلیمنٹیرینز کو متحرک  کرنے کا فیصلہ کیا ہے،

اس حوالے سے پارٹی کی جانب سے آئندہ ہفتے لاہور میں پارلیمنٹیرینز کنونشن منعقد کیا جائے گا۔

پارلیمنٹیرینز کنونشن میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے تمام ارکان اسمبلی شریک ہوں گے۔

لاہور میں ہونے والے پارلیمنٹیرینز کنونشن میں سندھ،بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے پارلیمانی لیڈرز،چیف وہپ بھی شرکت کریں گے۔

اس کے علاوہ سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈرز،پارلیمانی لیڈرز اور چیف وہپ شریک ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹیرینز کنونشن میں آئین و قانون کی بالادستی،انصاف کی فراہمی اور انسانی حقوق کے موضوع پر گفتگو ہوگی۔

پی ٹی آئی پالیمنٹیرینز کنونشن میں قراردادیں بھی منظور کی جائیں گی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

عمرایوب اورعلیمہ خان بھی جےآئی ٹی میں طلب

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے الزام میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) …