بدھ , اکتوبر 15 2025

27 سال بعد بل گیٹس اوراس کی گرل فرینڈ

مائیکروسافٹ کے بانی اور دنیا کے امیر ترین شخصیات میں سے ایک بل گیٹس نے بالآخر اپنی گرل فرینڈ کے بارے میں لب کشائی کردی۔

غیرملکی میڈیا کو انٹرویو میں بل گیٹس نے بتایا کہ پاؤلا ہرڈ سے تعلقات سنجیدہ نوعیت کے ہیں۔ میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں۔

69 سالہ بل گیٹس نے اپنی گرل فرینڈ پاؤلا ہرڈ سے تعلقات پر کہا کہ ہم دونوں ایک ساتھ بہت اچھا وقت گزار رہے ہیں۔

بل گیٹس نے بتایا کہ ہم دونوں اولمپکس میں بھی جا رہے ہیں اور وہاں بہت سے یادگار دن گزاریں گے۔

اپنی طلاق سے متعلق بل گیٹس نے کہا کہ میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی طلاق تھی جس کا پچھتاوا بھی سب سے زیادہ ہے۔

یاد رہے کہ بل گیٹس اورملینڈا کی طلاق 2021 میں ہوئی تھی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

قابلِ تجدید توانائی منصوبے تعطل کا شکار، آئی جی سی ای پی 2025-35 تاخیر کا شکار

پی پی آئی بی کے اجلاس میں ہائیڈرو اور سولر منصوبوں پر غیر یقینی صورتِ …