google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 وفاقی کابینہ ارکان کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ - UrduLead
جمعرات , مارچ 13 2025

وفاقی کابینہ ارکان کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ

موجودہ وفاقی حکومت کا ایک سال مکمل ہو نے پروزیرِاعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ ارکان کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف وزارتوں، محکموں کی کارکردگی رپورٹ خود جانچیں گے، وزیراعظم کی جانب سے ہدایت نامہ تمام وزارتوں کو جاری کردیا گیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے گزشتہ1 سال میں ہونے والے ریفارمزپرعملدرآمد رپورٹ طلب کرتے ہوئے ایک سال کے دوران دی گئی نوکریوں کی تفصیلات بھی مانگ لیں۔

مراسلے میں کہا گیا کہ وزارتوں/ اداروں کی طرف سے 12 ماہ میں اصلاحات کی تفصیلات فراہم کی جائیں، پالیسی میں تبدیلی، ڈھانچہ جاتی ایڈجسٹمنٹ، گورننس میں اضافہ پربریف کریں۔

ذرائع کے مطابق سرکاری اداروں میں اصلاحات لانے میں کتنی کامیابی ملی، وزارتوں کو جواب دینا پڑے گا، وفاقی حکومت اس سال 1 لاکھ 50 ہزار خالی سیٹوں کو ختم کردے گی،

سرکاری محکموں میں ڈیلی ویجزکی سیٹیں بھی ختم کردی جائیں گی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

عمرایوب اورعلیمہ خان بھی جےآئی ٹی میں طلب

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے الزام میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) …