google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ - UrduLead
جمعہ , مارچ 14 2025

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے تک کا اضافہ کردیا۔

رپورٹ کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر کا اضافہ کردیا گیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپےفی لیٹر مہنگاکردیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 257 روپے 13 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگیا، اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 267روپے 95پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم فروری رات 12بجے سے ہوگا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل حکومت نے مسلسل دوسری بار 15 دسمبر کو پیٹرول 3 روپے 47 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 63 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا تھا، اضافے کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 256 روپے 13 پیسے اور فی لیٹرل ڈیزل 260 روپے 95 پیسے میں دستیاب تھا۔

حکومت نے یکم جنوری سے 15 جنوری تک کے لیے نئے سال کے آغاز پر بھی پیٹرول 56 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا تھا، جس کے بعد اس کی قیمت 252 روپے66 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 2 روپے 96 پیسے بڑھا کر 258 روپے 34 پیسے مقرر کر دی گئی تھی۔

عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے سبب ہائی اسپیڈ ڈیزل(ایچ ایس ڈی)، پیٹرول اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں 6 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں ایچ ایس ڈی کی اوسط قیمتوں میں 2.50 ڈالر فی بیرل سے زیادہ کا اضافہ ہوا، جب کہ پیٹرول کی قیمت میں گزشتہ پندرہ دنوں میں تقریباً 50 سینٹ فی بیرل کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

عامر خان کی اپنی گرل فرینڈ کا دنیا سے تعارف

بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان کی گرل فرینڈ گوری سپراٹ کون ہیں اور …