بدھ , اکتوبر 15 2025

ایف بی آر میں 15 افسران کے تبادلے

فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) میں گریڈ 17 سے 20 کے 15 افسران کےبڑے پیمانے پر تبادلے کر دیئے گئے ہیں۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹی فیکشن کے مطابق جن افسران کے تبادلے کئے گئے ہیں ان میں پاکستان کسٹمز کے 14 اور ان لینڈ ریونیو کا ایک افسر شامل  ہے

ایف بی آر کے افسران کے تبادلے کے  نوٹی فیکشن کے مطابق گریڈ 20 کے ممتاز علی کھوسو ڈی جی کسٹمز اکیڈمی تعینات  ہوئے ہیں ممتاز کھوسو پہلے ڈی جی پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کراچی تھے گریڈ 20 کے محمد اسماعیل ڈائریکٹر کسٹمز آٹومیشن تعینات ہوئے ہیں۔

 فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹی فیکشن کے مطابق  اظہر حسین مرچنٹ کلیکٹر کسٹمز انفورسمینٹ گڈانی تعینات کئے گئے ہیں

گریڈ 20 کے دیگر افسران میں نوید الہی اور یاسر مرتضی شامل ہیں ان لینڈ ریونیو گریڈ 20 کے احسن رضا چوہدری کمشنر فیصل آباد تعینات ہوگئے ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

قابلِ تجدید توانائی منصوبے تعطل کا شکار، آئی جی سی ای پی 2025-35 تاخیر کا شکار

پی پی آئی بی کے اجلاس میں ہائیڈرو اور سولر منصوبوں پر غیر یقینی صورتِ …