
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ حکومت کے خلاف ہماری لمبی چارج شیٹ ہے، اسکے باوجود مذاکرات کیلئے صرف دو مطالبات رکھے۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے مذاکرات پر جو گفتگو کی یہ ان کی کابینہ کی اندورنی گفتگو ہے، ہمارے ساتھ کسی رسمی طریقہ کار سے حکومت نے آفر یا رابطہ نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی گفتگو ہمارے مطالبات سے متعلق نہیں ہے، ہمارے مطالبات میں اسیران کی رہائی اور کمیشن کا قیام شامل ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومت کے خلاف ہماری لمبی چارج شیٹ ہے جس میں مینڈیٹ بھی شامل ہے، اس سب کے باجود ہم نے مذاکرات کیلئے محض دو مطالبے رکھے تھے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی گفتگو مطالبات سے ہٹ کر غیر متعلقہ ہے، وزیراعظم کی کسی ایسی آفر پر غور نہیں کیا جاسکتا۔