منگل , اکتوبر 14 2025

چاہت فتح علی خان کے ساتھ 20 کروڑ روپے کی پیشکش پربھی نہیں گاؤں گا: علی حیدر

پاکستان میوزِک انڈسٹری کے مشہور گلوکار علی حیدر نے چاہت فتح علی خان کی گلوکاری کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

علی حیدر نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔

اس شو کے دوران ان سے ایک سوال پوچھا گیا کہ کیا آپ 20 کروڑ روپے کی پیشکش پر چاہت فتح علی خان کے ساتھ گانا گائیں گے؟

گلوکار نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ میں چاہت فتح علی خان کے ساتھ گانا تو شاید کبھی نہیں گاؤں گا لیکن میں ان کے ناقدین سے یہ ضرور کہوں گا کہ ان کو جی لینے دیں۔

اُنہوں نے کہا کہ ابھی ان کا ٹائم ہے، پتہ نہیں ان کی کونسی دعا قبول ہوئی، جس کی وجہ سے ان کو یہ شہرت مل رہی ہے تو اللّٰہ اور اس کے بندے کے بیچ میں مت آئیں۔

علی حیدر نے یہ بھی کہا کہ آپ چاہت فتح علی خان کو کچھ بھی سمجھ لیں، کامیڈین سمجھ لیں، انٹرٹینر سمجھ لیں یا کچھ بھی سمجھیں بس ان کو جینے دیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

سمندری کیبل کی مرمت سے انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا امکان

پی ٹی سی ایل کے مطابق بین الاقوامی کیبل کی مرمت کا کام آج صبح …