google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پنجاب کیلئے شدید خشک سالی کی ایڈوائزری جاری - UrduLead
بدھ , مارچ 12 2025

پنجاب کیلئے شدید خشک سالی کی ایڈوائزری جاری

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار معمول سے 40 فیصد کم بارشوں کی وجہ سے پنجاب کے لیے شدید خشک سالی کی ایڈوائزری جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق تمام ڈویژنل اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت پر مشتمل یہ ایڈوائزری پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کے قومی خشک سالی مانیٹرنگ سینٹر (این ڈی ایم سی) کی جانب سے اسی طرح کے انتباہ کے بعد جاری کی گئی ہے۔

این ڈی ایم سی کی ایڈوائزری میں کہا گیا تھا کہ یکم ستمبر 2024 سے 15 جنوری 2025 تک پاکستان بھر میں بارشیں معمول سے 40 فیصد، جب کہ پنجاب میں 42 فیصد کم ہوئیں۔

بارشوں کی اس شدید کمی کا اثر زیر کاشت اراضی خاص طور پر بارشوں پر انحصار کرنے والے خطوں میں ربیع کی فصلوں کے لیے دستیاب محدود پانی پر بھی پڑنے کا خدشہ ہے۔

عدم بارشوں کے سبب جنوری تا مارچ پنجاب کے بارشوں پر منحصر علاقوں میں خشک سالی کی صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

خشک سالی کے خطرے کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے مقامی انتظامیہ سے ان کے متعلقہ اضلاع اور ڈویژنز میں پیشگی انتظامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ ’کاشت کاروں کو پانی کی ممکنہ قلت کے حوالے سے پہلے ہی آگاہ کیا جائے۔‘

انہوں نے انتظامیہ کو تھل اور چولستان میں پانی کی متوقع قلت سے نمٹنے کے لیے پیشگی انتظامات کرنے کی ہدایات بھی کی ہیں۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن کو بھی فصلوں کو نقصان سے بچانے کی آگاہی فراہم کرنے کے لیے شامل کیا جائے گا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

عمرایوب اورعلیمہ خان بھی جےآئی ٹی میں طلب

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے الزام میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) …