جمعرات , اپریل 30 2026

اکثر علاقوں میں موسم شدید سرد رہنے کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے اکثر علاقوں میں موسم شدید سرد رہنے اوربالائی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع ، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں درمیانی سے شدید دُھند چھائے رہنے کی بھی توقع کی جارہی ہے۔

اس دوران کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری ہوسکتی ہے۔

آج سب سے کم درجہ حرارت لیہہ میں منفی گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

اوپن اے آئی کے خلاف تحقیقات شروع

چیٹ جی پی ٹی کے استعمال پر امریکی حکام کی کارروائی امریکی ریاست فلوریڈا میں …