google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 چیمپئنز ٹرافی: پاکستانی اسکواڈ میں فخر زمان کی واپسی - UrduLead
اتوار , جنوری 12 2025

چیمپئنز ٹرافی: پاکستانی اسکواڈ میں فخر زمان کی واپسی

پاکستان میں آئندہ ماہ منعقد ہونے والی آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ آج اپنے اسکواڈ کے نام جمع کرائےگا، فخر زمان کوچیمپینز ٹرافی کے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔

آئی سی سی کو چیمپینز ٹرافی کے اسکواڈ جمع کرانے کا آج آخری روز ہے۔ پاکستان بھی اپنا 15 رکنی اسکواڈ جمع کرائے گا لیکن اسکواڈ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق فخر زمان کو پاکستان کے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا جبکہ صائم ایوب کی شمولیت فٹنس سے مشروط ہے۔

پاکستان سمیت تمام ٹیمیں 12 فروری تک آئی سی سی کی منظوری کے بغیر اسکواڈ میں تبدیلی کرسکتی ہیں، 12 فروری کے بعد صرف طبی بنیاد پر ہی ٹیم میں تبدیلی کی جاسکے گی

پاکستان کی ممکنہ ٹیم میں کپتان محمد رضوان، بابر اعظم، فخر زمان، کامران غلام، سلمان علی آغا، حارث روف، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی بھی شامل ہیں۔

دوسری طرف بنگلادیش نے بھی ایونٹ کے لیے اپنے اسکواڈ کا اعلان کردیا، نظم الحسین ٹیم کی قیادت کریں گے، بولنگ ایکشن کی جانچ پڑتال کے باعث شکیب الحسن کو اسکواڈ کا حصہ نہیں بنا گیا۔

یاد رہے کہ میگا ایونٹ کا پہلا میچ میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 19 فروری کو نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

سپورٹ ہمیشہ یاد رہے گی: سرفراز

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے