محکمہ موسمیات نے پنجاب سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔
رپورٹ کے مطابق آج رات ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنےکا امکان ہے ۔
تاہم شمال مشرقی پنجاب میں درمیانی سے شدید جبکہ جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں ہلکی سے درمیانی دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔
جمعہ کے روزموسم کی صورتحال سے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے جبکہ شام/رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرداورشام /رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہےجبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح/رات میں شدید سرد رہے گا۔
صبح کے اوقات میں بنوں،لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان اور گردو نواح میں چند مقامات پرہلکی دھند پڑنے کی توقع ہے۔