google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 کیپ ٹاؤن ٹیسٹ: پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی سنچری پارٹنرشپ - UrduLead
بدھ , جنوری 8 2025

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ: پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی سنچری پارٹنرشپ

2022 کے بعد پاکستان نے ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی سنچری پارٹنر شپ بنالی، کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کے خلاف فالو آن کا شکار ہونے کے بعد پاکستان نے دوبارہ بیٹنگ کرتے ہوئے سنچری پارٹنرشپ بنائی۔ 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود 67 رنز جبکہ بابر اعظم 54 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

اس سے قبل دسمبر 2022 میں عبداللّٰہ شفیق اور امام الحق نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں 225 رنز کی شراکت داری قائم کی تھی۔

پاکستان نے 16 ٹیسٹ میچز کھیلنے کے اور 3 سال بعد دوبارہ 100 رنز کی اوپننگ پارٹنر شپ اننگ کھیلی ہے۔

خیال رہے کہ کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کے 615 رنز کے سامنے پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 194 رنز پر ڈھیر ہوکر فالو آن کا شکار ہوگئی۔

پاکستانی ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف پہلی اننگز میں 9 وکٹوں پر 194 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ صائم ایوب انجری کے باعث بیٹنگ پر نہیں آ سکے، جنوبی افریقہ کو پہلی اننگز میں 421 رنز کی برتری حاصل رہی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

آئندہ مالی سال 26-2025 کی بجٹ سازی پر کام شروع

فیڈریل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے آئندہ مالی سال 26-2025 کی بجٹ سازی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے