google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 چیمپینز ٹرافی 2025: پی سی بی کا اہم اجلاس آج طلب - UrduLead
منگل , جنوری 7 2025

چیمپینز ٹرافی 2025: پی سی بی کا اہم اجلاس آج طلب

چیمپینز ٹرافی 2025 کی تیاریاں شروع، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت آج اہم اجلاس ہو گا۔

اجلاس میں چیف اپریٹنگ افیسر پی سی بی سمیر احمد سید چیف ایگزیکٹو افیسر پی ایس ایل سلمان نصیر سمیت تمام ڈیپارٹمنٹس کے ڈائریکٹرز شریک ہوں گے۔

اجلاس میں چیمپینز ٹرافی 2025 کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جائیں گے پی ایس ایل سیزن 10 کی پلیئرز ڈرافٹنگ سمیت دیگر اہم ایشوز بھی زیر غور ہونگے،

چیمپینز ٹرافی کیلئے آئی سی سی بھی رواں ماہ لاہور میں اپنا سب افس قائم کریگا۔

چیمپینز ٹرافی کی تیاریوں کیلئے کمیٹیاں بھی تشکیل دی جائیں گی،

آئی سی سی کی جانب سے پی سی بی کے چیف اپریٹنگ افیسر سمیراحمد سید کو چیمپینز ٹرافی 2025 کا ڈائریکٹر ٹورنامنٹ مقرر کیا گیا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

مذاکرات کسی ڈیل کے لیے نہیں عوام کے لیے کررہے ہیں: پی ٹی آئی

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ ہم نے مذاکرات کے دوسرے دور میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے