google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 نیلم منیر کی نکاح کی تصاویر شیئر - UrduLead
منگل , جنوری 7 2025

نیلم منیر کی نکاح کی تصاویر شیئر

ماڈل و اداکارہ نیلم منیر نے مایوں کی تقریب کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرنے کے بعد اب نکاح کی تصاویر بھی شیئر کردیں۔

نیلم منیر نے ایک روز قبل ہی کراچی کے سیاحتی مقامات پر مایوں کے فوٹوشوٹ کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے اپنی شادی کی تقریبات کے شروع ہونے کی بھی تصدیق کی تھی۔

اب انہوں نے نکاح کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے نئی زندگی شروع کرنے پر دعاؤں کی درخواست بھی کردی۔

نیلم منیر کی جانب سے تین جنوری کی شام نکاح کی تصاویر شیئر کی گئیں، تاہم انہوں نے نکاح سمیت شادی کی تقریبات کی دیگر تفصیلات نہیں بتائیں۔

ان کی جانب سے شیئر کردہ تصاویر میں انہیں عرب لباس میں ملبوس شخص کے ہمراہ رومانوی فوٹوشوٹ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

نیلم منیر اور ان کے شریک سفر کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کے مختلف مقامات پر رومانوی انداز میں تصاویر کھچواتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ نے تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے تصدیق کی کہ انہوں نے نئی زندگی کا آغاز کردیا، ساتھ ہی انہوں نے مداحوں کو دعاؤں میں یاد رکھنے کی اپیل بھی کی۔

اداکارہ کی جانب سے عرب لباس میں شریک حیات کی تصاویر شیئر کرنے کے بعد ان کے مداح پریشان بھی دکھائی دیے اور انہوں نے کمنٹس میں اداکارہ سے شریک سفر سے متعلق سوالات بھی کیے۔

نیلم منیر نے اپنی شادی اور شریک حیات سے متعلق کوئی معلومات فراہم نہیں کیں، تاہم انہوں نے نکاح کی تصاویر دبئی سے شیئر کیں۔

یہ پہلے ہی کہا جا رہا تھا کہ نیلم منیر دبئی میں شادی کریں گی لیکن ان کے شریک حیات سے متعلق تاحال کوئی معلومات سامنے نہیں آ سکی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

مذاکرات کسی ڈیل کے لیے نہیں عوام کے لیے کررہے ہیں: پی ٹی آئی

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ ہم نے مذاکرات کے دوسرے دور میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے