google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 با لا ئی خیبر پختونخوا ،شمالی بلوچستان، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش کا امکان - UrduLead
منگل , جنوری 7 2025

با لا ئی خیبر پختونخوا ،شمالی بلوچستان، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش کا امکان

آج رات با لا ئی خیبر پختونخوا ،شمالی بلوچستان، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش اورپہا ڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔

پنجاب، خیبر پختونخوا کے زیادہ ترمیدانی علا قوں اور بالائی سندھ میں درمیانی سے شدید دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔

ہفتے کے روز موسم کے حوالے میں رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ رات کے اوقات میں ہلکی بارش /بونداباندی ہو سکتی ہے۔ 

ادھرخیبرپختونخواکے علاقوں چترال، دیر، سوات، کو ہستان ، با جوڑ ،خیبر، شانگلہ، بونیر،بٹگرام، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بارش/ برفباری کا امکان ہے،

تاہم رات کے اوقات میں صوابی، مردان، پشاور، نوشہرہ ، کوہاٹ، کرک،کرم، اورکزئی اوروزیرستان میں ہلکی بارش/بوندا باندی ہو سکتی ہے۔

صبح/رات کے اوقات میں صوابی، مردان، پشاور، نوشہرہ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور گردو نواح میں ہلکی سے درمیانی دھند پڑنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

مری، گلیات اور گردو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہوائیں چلنے اوررات کے اوقات میں بارش /برفباری ہو سکتی ہے۔

صبح /رات کے اوقات میں سیالکوٹ، نارووال ،گوجرانوالہ، منگلا، جہلم ، راولپنڈی، لاہور، شیخوپورہ، قصور ،ا وکاڑہ، ساہیوال،سرگودھا، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حافظ آباد، فیصل آباد،جھنگ،بھکر، لیہ ، ملتان،بہاولپور، بہا ولنگر،خانیوال، خانپور، رحیم یار خان ،ڈی جی خان اور گردونواح میں شدید دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔

ادھربلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنےکا امکان ۔تاہم چمن، پشین، زیارت، قلعہ عبدا للہ ، قلعہ سیف اللہ، ژوب اوربارکھان میں چند مقامات پر ہلکی بارش/ ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان  ہے۔ صبح /رات کے اوقات میں سکھر ، شہید بینظیر آباد،شکارپور، کشمور، خیر پور، مو ہنجو دارو اور گردونواح میں درمیانی سے شدید دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد/مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش / برفباری کا امکان ہے۔

آج کم سےکم درجہ حرارت گوپس منفی 08، لہہ ، پاراچنارمنفی04،میرکھانی،ہنزہ منفی 03 اوراسکردو میں منفی 02ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

مذاکرات کسی ڈیل کے لیے نہیں عوام کے لیے کررہے ہیں: پی ٹی آئی

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ ہم نے مذاکرات کے دوسرے دور میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے