منگل , دسمبر 2 2025

پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں

پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں، جس کے باعث متعدد موٹر ویز ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہیں۔

موٹر وے ایم 2 اسلام آباد سے لاہور تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہے، ایم 3 فیض پور سے جڑانوالہ تک بند کی گئی ہے۔

گجرات شہر اور گردونواح میں بھی دھند اور اسموگ کے باعث حدنگاہ متاثر ہوئی ہے۔

پی ڈی ایم اے حکام کا کہنا ہے کہ شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں، دوران سفر گاڑی آہستہ چلائیں اور فوگ لائٹس کا استعمال کیا جائے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح گیارہ بجے طلب

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح گیارہ بجے طلب کر لیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی …