google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 نواز شریف، بانئ پی ٹی آئی، آصف زرداری مذاکرات کیلئے بیٹھ جائیں تو زیادہ بہتر ہو گا - UrduLead
پیر , دسمبر 30 2024

نواز شریف، بانئ پی ٹی آئی، آصف زرداری مذاکرات کیلئے بیٹھ جائیں تو زیادہ بہتر ہو گا

وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف، بانئ پی ٹی اور آصف زرداری مذاکرات کیلئے بیٹھ جائیں تو زیادہ بہتر ہو گا۔

 خواجہ رفیق کی برسی پر منعقدہ سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کو مذاکرات پر بیٹھنے سے پہلے غلطیوں اور کوتاہیوں کو تسلیم کرنا چاہیے۔

رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ 73ء کے آئین کے بعد میثاقِ جمہوریت ایک مقدس دستاویز ہے، میثاقِ جمہوریت سے پہلے ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے اپنے غلطیوں کا اعتراف کیا۔

انہوں نے کہا کہ کہا جا رہا ہے پی ٹی آئی کے خلاف جھوٹے مقدمات بنوائے گئے، مقدمات تو ہمارے خلاف بھی جھوٹے تھے، اگر اپنا آج کا سچ منوانا ہے تو ہمارا کل کا سچ بھی تسلیم کرو، کم از کم اظہار افسوس ہی کر دو۔

ن لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ 40 سالہ سیاست بحران کا نچوڑ یہ ہے کہ سرجوڑ کر بیٹھے بغیر بحران سے نہیں نکل سکتے، مذاکراتی کمیٹی کے ارکان صرف اداکار ہیں، پروڈیوسر خواجہ سعد رفیق ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

مالی سال 2023-24 کے نظرثانی شدہ معاشی اعداد و شمارکی منظوری

نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے مالی سال 2023-24 کے نظرثانی شدہ معاشی اعداد و شمارکی منظوری  …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے