google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 سنچورین ٹیسٹ: تیسرے روز کا کھیل ختم، جنوبی افریقہ نے 3 وکٹوں پر 27 رنز لئے - UrduLead
پیر , دسمبر 30 2024

سنچورین ٹیسٹ: تیسرے روز کا کھیل ختم، جنوبی افریقہ نے 3 وکٹوں پر 27 رنز لئے

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز پر مشتمل پہلے میچ میں تیسرے روز کا کھیل بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہوا،

قومی ٹیم کے 148 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم مشکلات کا شکار، 3 وکٹوں پر 27 رنز بنا لیے۔

سنچورین میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باووما ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔

جنوبی افریقہ نے 148 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آغاز میں ہی مشکلات کا شکار ہوگئی

اس کی پہلی وکٹ 11 رنز پر گری جب ٹونی ڈی زورزی محمد عباس کی گیند پر 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اس کے بعد ریان رکلٹن صفر پر چلتے بنے جبکہ ٹرسٹن اسٹبز صرف ایک رن بنا سکے،

خرم شہزاد نے 2 اور محمد عباس نے ایک وکٹ حاصل کی

پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 148رنز کا ہدف دے دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے 301 رنز کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 237رنز بنا کر آوٹ ہو گئی،

جنوبی افریقہ کو پہلی اننگ میں 90 رنز کی برتری کے باعث جیت کیلئے 148رنز کا ہدف عبور کرنا ہو گا۔

 جنوبی افریقہ نے پہلے ٹاس جیت کر فیلدنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر قومی ٹیم 211 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی ،

پاکستان کی جانب سے کامران غلام 54 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے جبکہ عامر جمال 28 ، شان مسعود 17 ، صائم ایوب 14 ، محمد رضوان 27 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔

About Aftab Ahmed

Check Also

مالی سال 2023-24 کے نظرثانی شدہ معاشی اعداد و شمارکی منظوری

نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے مالی سال 2023-24 کے نظرثانی شدہ معاشی اعداد و شمارکی منظوری  …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے