پیر , اکتوبر 13 2025

سال 2024: شوبز کی مشہور شخصیات نے زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا

سال 2024میں شوبز کی کئی مشہور شخصیات نے زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا۔

سال 2024 پاکستانی شوبز انڈسٹری کے لیےشادیوں سے بھرپور سال ثابت ہوا، جس میں کئی مشہور شخصیات نے زندگی کے نئے سفر کا آغاز کرتے ہوئے اپنے جیون ساتھی کا انتخاب کیا۔

ڈرامہ سیریل ’چپکے چپکے‘ سے مقبولیت حاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ ایمن سلیم رواں سال رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں،

اس کے علاوہ معروف اداکارہ ثنا جاوید نے قومی ٹیم کے سابق کرکٹر شعیب ملک سے شادی کی۔،انکی اچانک شادی نے مداحوں بہت حیران کیا۔

مقبول اداکارہ و پروڈیوسر حنا رضوی نے اسی سال سوشل میڈیا اسٹار عمار احمد خان سے شادی کی،

جبکہ اداکارہ عریشہ راضی نے بھی اس سال ہی عبداللہ فرخ کو شادی کیلئے منتخب کیا۔

پاکستان کےمعروف اداکار فیروز خان نے بھی سال 2024  میں ڈاکڑ زینب سے دوسری شادی کی۔

مقبول اداکار شہریار منور اور اداکارہ ماہین صدیقی کی تقریبات صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں جاری ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

راولپنڈی میں تعلیمی ادارے کھل گئے، رابطہ سڑکیں بحال

چار روز بعد راولپنڈی میں معمولاتِ زندگی بحال ہونا شروع ہو گئے ہیں، جہاں تعلیمی …