بدھ , اکتوبر 15 2025

کابینہ نے مدارس رجسٹریشن آرڈیننس جاری کرنے کی منظوری

وفاقی کابینہ نے مولانا فضل الرحمٰن کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے مدارس رجسٹریشن سے متعلق آرڈیننس جاری کرنے کی منظوری دے دی،

انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس میں ترمیم کی منظوری بھی دے دی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ملکی مجموعی سیاسی و معاشی امور کا جائزہ لیا گیا۔

وفاقی کابینہ نےمولانا فضل الرحمٰن کی مدارس رجسٹریشن بل کے مطالبات پر آرڈیننس جاری کرنے کی منظوری دے دی۔

وفاقی کابینہ نے انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس میں ترمیم کی منظوری بھی دے دی، انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس کے نفاذ سے بینکوں کے منافع پر بھاری ٹیکس نافذ ہوگا۔

واضح رہے کہ 16 دسمبر کو اتحاد تنظیمات مدارس دینیہ نے مطالبہ کیا تھا کہ مدارس بل باقاعدہ ایکٹ بن چکا ہے قانون کے مطابق بلاتاخیر اس کا گزٹ نوٹی فکیشن جاری کیا جائے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

فہد مصطفیٰ کے والد کا بیٹے کی محبت اور خلوص پر اظہارِ جذبات

پاکستانی اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ کے والد اور معروف ٹی وی فنکار صلاح الدین …