google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 فرنچائزز کے پی ایس ایل کی گوادر میں ڈرافٹنگ، انتظامات پر سوالات ؟ - UrduLead
پیر , مئی 19 2025

فرنچائزز کے پی ایس ایل کی گوادر میں ڈرافٹنگ، انتظامات پر سوالات ؟

پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کی انتظامات سے متعلق تمام فرنچائزز نے سوالات اٹھا دیئے۔ پی ایس ایل سیزن 10 کی ڈرافٹنگ 11 جنوری کو گوادر میں شیڈول ہے۔

پی ایس ایل 10 کی ڈرافٹنگ کے حوالے سے اہم میٹنگ کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، گوادر میں پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ کے انتظامات سے متعلق تمام فرنچائزز نے سوالات اٹھا دئیے

تاہم پی ایس ایل مینجمنٹ نے فرنچائزز کو بہتر انتظامات کی یقین دہانی کرادی ہے۔

اجلاس میں فرنچائز نے کہا کہ گوادر میں ڈرافٹنگ رکھ لی گئی ہے لیکن ہمیں لاجسٹک مسائل اور انکے حل سے آگاہ کیا جائے،

گوادر میں ڈرافٹنگ کے انتظامات مکمل ہونے چاہئیے کسی قسم کی مشکل پیش نہیں آنی چاہئیے۔

ذرائع کے مطابق فرنچائزز نے ایس ایل مینجمنٹ سے سوال کیا کہ ہمیں یہ بتایا جائے کہ ہمیں گوادر کیسے لے کر جایا جائے گا؟

گوادر میں دیگر مسائل بھی ہیں ان سے نمٹنے کے لئے کیا تیاریاں کی گئیں ہیں؟ ڈرافٹنگ کے لئے ہمیں کہاں ٹھہرایا جائے گا اس حوالے سے ہمیں کچھ نہیں بتایا گیا۔

پی ایس ایل مینجمنٹ نے فرنچائزز کو بتایا کہ پریشان نہ ہوں، پاکستان سپر لیگ کی ڈرافٹنگ کے لئے انتظامات بہتر ہونگے۔ ہم اس پر کام کررہے ہیں آپکو ہوم ورک مکمل کرکے تفصیل سے بتا دینگے۔

کوشش کررہے ہیں چارٹرڈ طیارہ کروالیا جائے جس پر سب گوادر روانہ ہوجائیں گے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کردیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے 29 ویں میچ میں لاہور قلندرز …