google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 دنیا بھر میں کرسمس کی تقریبات جاری - UrduLead
جمعرات , دسمبر 26 2024

دنیا بھر میں کرسمس کی تقریبات جاری

دنیا بھر میں کرسمس کی تقریبات جاری ہیں، ویٹیکن سٹی میں دعائیہ تقریب  کا انعقاد ہوا۔

اس موقع پر پوپ فرانسس نے کہا کہ موجودہ حالات میں بہت مایوسی ہے، جنگیں جاری ہیں، بچے بندوقوں کے نشانے پر ہیں۔

انہوں نے کہ کہ اسکولوں اور اسپتالوں پر بم برسائے جا رہے ہیں، ہمیں نا امید نہیں ہونا چاہیے۔

لندن میں شہزادی کیٹ میڈلٹن نے ویسٹ منسٹر ایبے میں کرسمس تقریب کی میزبانی کی۔ چھ دسمبر کو ہونے والی تقریب گزشتہ رات نشر کی گئی۔

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں Church of the Saviour میں دعائیہ تقریبات ک انعقاد ہوا، شام میں بھی دمشق کے گرجا گھر میں دعائیہ تقریب ہوئی۔

غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم پر عیسائیوں کے مقدس شہر بیت الحم میں مسلسل دوسرے سال کرسمس کا تہوار سادگی سے منایا جارہا ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں بھی مسیحی برادری کرسمس اپنے جوش و خروش سے منارہی ہے، کراچی کی سینٹ پیٹرک چرچ میں کرسمس کی مرکزی تقریب ہوئی جہاں ملکی سلامتی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

لاہور کے سینٹ لیوک چرچ میں 100 پونڈ کا کیک کاٹا گیا، بہاولپور کے سینٹ ڈومینک چرچ میں کرسمس پر خصوصی عبادات کی گئیں۔

سرگودھا،  فیصل آباد اور گوجرانوالا کے گرجا گھروں میں بھی دعائیہ تقریبات منعقد کی گئی، حیدرآباد میں سینٹ فرانسس چرچ میں بھی خصوصی عبادات کا سلسلہ جاری رہا جہاں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔

سکھر کے گرجا گھروں میں کرسمس کی خوشی میں کیک کاٹے گئے، پشاور کی سینٹ جونز کیتھڈرل چرچ میں دعائیہ تقریب ہوئی۔

کوئٹہ کے مختلف گرجا گھروں میں بھی کرسمس تقریبات کا سلسلہ جاری رہا، کرسمس کے موقع پر مختلف شہروں میں سیکیورٹی کے سخت انتطامات کیے گئے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

جنوبی افریقا کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 2 میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے