وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج بروز منگل گیارہ بجے طلب کرلیا ۔
کابینہ کے اجلاس میں وزیر خزانہ سنیٹر اورنگزیب کی سر براہی میں قائم رائٹ سائزنگ کمیٹی کی سفارشات منظوری کیلئے پیش کی جا ئیں گی۔
حکومتی ذ رائع کے مطا بق وفاقی حکومت نے رائٹ سائزنگ کے دوسرے فیز پر عملدرآمد کا فیصلہ کرلیا ہے۔
رائٹ سائزنگ کمیٹی نے مزید کچھ وزارتیں اور ادارے ختم یا انہیں دیگر محکموں میں ضم کرکے مزید ہزاروں آسامیاں ختم( abolish) کرنے کی سفارشات تیار کر لی ہیں۔
ذرائع کے مطابق حکومت کی رائٹ سائزنگ کمیٹی نے وزارتیں اور ادارے ختم اور ضم کرکے مزید ہزاروں آسامیاں بند کرنے کی سفارشات تیار کر لی ہیں جنہیں آج وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔
کمیٹی نے 5 وزارتوں کے درجنوں ادارے ختم کرنے اور بعض اداروں کی نجکاری کرنے کی بھی تجاویز دی ہیں۔سفارشات کے تحت افسروں، ماتحت ملازمین کی شرح میں 50 فیصد تک کمی کی سفارش کی گئی ہے۔