google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 مذاکراتی کمیٹی کا آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا امکان - UrduLead
بدھ , اپریل 2 2025

مذاکراتی کمیٹی کا آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا امکان

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور اسلام آباد پہنچ گئے جہاں ان سے مذاکراتی کمیٹی کے ممبران نے ملاقات کی

پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کا بانی پی ٹی آئی سے بھی آج ملاقات کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور سے پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی ممبران نے ملاقات کی ملاقات میں اسد قیصر، شبلی فراز اور صاحبزادہ حامد رضا شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور کو پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی نے آج مذاکرات کی پیش رفت سے متعلق آگاہ کیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا ایک دور مکمل ہوچکا ہے جس میں حکومت نے پی ٹی آئی سے چارٹر آف ڈیمانڈ مانگ لیا تھا اور مزید بات چیت کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

علی گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی …