google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 تیسرا ون ڈے: پاکستان کا جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 309 رنز کا ہدف - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

تیسرا ون ڈے: پاکستان کا جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 309 رنز کا ہدف

صائم ایوب کی جنوبی افریقہ کیخلاف ایک اور سنچری

پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں 309 رنز کا ہدف دے دیا۔

تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں پاکستان کی جنوبی افریقا کے خلاف بیٹنگ

صائم ایوب کی اننگز میں 13 چوکے اور 2 چھکے شامل ہیں ،انہوں نے 91 گیندوں پر سنچری مکمل کی،

واضح رہے صائم ایوب نے پہلے ون ڈے میں 109 جبکہ دوسرے میچ میں 25 رنز بنائے تھے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچز کی سیریز کا آج آخری میچ جوہانسبرگ میں کھیلا جارہا ہے۔

جنوبی افریقا کے کپتان ٹیمبا بووما نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ بارش کے باعث ہر اننگز کو 47 اوور تک محدود کیا گیا ہے۔

پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو عبداللہ شفیق بغیر کوئی رن بنائے 1 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے، پھر صائم ایوب اور بابر اعظم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور کو بڑھایا۔

صائم ایوب نے 16 اوور میں 54 گیندوں پر 1 چھکے اور 7 چوکوں کی مدد سے نصف سنچری اسکور کی۔

پاکستان کو جنوبی افریقا کے خلاف سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے