جمعہ , جولائی 31 2026

ٹی 20 اسکواڈ کو نیا خون فراہم کرنے کیلئے بڑا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی بہتری کے لیے بڑا فیصلہ کر لیا۔

پی سی بی کے ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹی 20 سائڈ بہتر بنانے کے لیے اسٹرائیک فورس تشکیل دی گئی ہے۔

اسٹرائیک فورس 50 نوجوان ہارڈ ہٹنگ بیٹرز پر مشتمل ہوگی، بیٹرز کی سلیکشن سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کی سربراہی میں ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر سے میرٹ پر 50 ٹیلنٹڈ بیٹرز کی سلیکشن کی جائے گی، نوجوان ٹیلنٹ کو لمبے چھکے اور چوکے مارنے کی ٹریننگ دی جائے گی۔

پی سی بی کے ذرائع نے بتایا کہ اسٹرائیک فورس کا مقصد ٹی 20 اسکواڈ کو نیا خون فراہم کرنا ہے، ایک سال میں نیا ٹیلنٹ تیار کر کے ٹی 20 اسکواڈ کا حصہ بنا دیا جائے گا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

PTCL کے اخراجات اور مالی بوجھ میں اضافہ برقرار

پی ٹی سی ایل گروپ نے 2026 کی پہلی ششماہی میں منافع حاصل کیا، تاہم …