google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 فیروز خان کی دوسری شادی بھی ناکام ...........؟ - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

فیروز خان کی دوسری شادی بھی ناکام ………..؟

ڈرامہ ’’خانی‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والے پاکستانی اداکار فیروز خان کی دوسری شادی ناکام ہونے کی افواہیں گردش میں ہیں۔

گزشتہ روز انسٹاگرام پر فیروز خان کی دوسری اہلیہ زینب کے اکاؤنٹ سے شیئر کیے گئے مبہم پیغام کا اسکرین شاٹ شیئر کیا گیا ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ ’’میں اور فیروز اب ساتھ نہیں ہیں‘‘۔

ڈاکٹر زینب کی پوسٹ کا یہ اسکرین شاٹ ردا بلال نامی صارف کی جانب سے شیئر کیا گیا ہے، جس میں صارف نے اسٹوری کو ری شیئر کرتے ہوئے فیروز اور زینب کو ٹیگ کرکے سوال کیا ہے کہ آیا یہ خبر درست ہے یا نہیں؟

واضح رہے کہ فیروز خان کی اہلیہ ڈاکٹر زینب کے اکاؤنٹ سے علیحدگی کا اصل پیغام ڈیلیٹ کردیا گیا ہے لیکن اس پیغام کا اسکرین شاٹ وائرل ہورہا ہے۔

ڈاکٹر زینب کے پیغام کا متن ہے کہ ’’’یقیناً یہ میری زندگی کا سب سے مشکل فیصلہ تھا جو مجھے لینا پڑا۔ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ مجھے یہاں ایسا بیان لکھنا پڑے گا، لیکن میں اعلان کرنا چاہتی ہوں کہ میں اور فیروز اب ساتھ نہیں ہیں۔‘‘

پیغام میں مزید لکھا گیا ہے کہ ’’ہم نے اپنی راہیں جدا کرلی ہیں اور یہی ہمارے لیے درست فیصلہ ہے۔

میں ہمیشہ فیروز کی شکر گزار رہوں گی کہ وہ ہمیشہ میرے ساتھ رہے اور میرا ساتھ دیا، لیکن بعض اوقات یہ سب بہت مشکل ہوجاتا ہے۔ اللہ سے دعا کرتی ہوں کہ وہ مجھے سکون اور صبر عطا کرے۔ آمین۔ دعاؤں کے ساتھ، زینب‘‘۔

مذکورہ پوسٹ پر ابھی تک اداکار کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

رواں مالی سال منی بجٹ نہیں لارہے: چیئرمین ایف بی آر

چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد محمود لنگڑیال نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے