بدھ , جنوری 28 2026

تیسرا ون ڈے: آج پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا ون ڈے میچ کل جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔

تین میچوں کی سیریز میں گرین شرٹس کو 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

آج میچ کیلئے قومی اسکواڈ نے بارش کے سبب ان ڈور پریکٹس سیشن کیا، کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور بولنگ کی پریکٹس کی جبکہ اسپنرز نے بھی نیٹ سیشن کیا۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ناکامی کے بعد قومی ٹیم نے جنوبی افریقہ کو ون ڈے سیریز میں چاروں شانے چت کردیا۔

پاکستان نے پہلا ون ڈے دلچسپ مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے جیتا جبکہ دوسرا میچ یکطرفہ رہا جس میں قومی ٹیم نے 81 رنز سے کامیابی حاصل کی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

فیصل ٹاؤن کے خلاف مبینہ لینڈ فراڈ پر مقدمہ درج

راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) نے ہاؤسنگ اسکیم “فیصل ٹاؤن” کی انتظامیہ کے خلاف …