google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 آئی ایم ایف نے آئندہ مالی سال کے بجلی ٹیرف کیلئے تفصیلات طلب - UrduLead
جمعرات , اپریل 3 2025

آئی ایم ایف نے آئندہ مالی سال کے بجلی ٹیرف کیلئے تفصیلات طلب

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے آئندہ مالی سال کے بجلی ٹیرف کیلئے تفصیلات طلب کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے پاور ڈویژن سے کراس سبسڈی کی تفصیلات طلب کرلیں ہیں۔ کراس سبسڈی کے باعث صنعتی شعبےپر 473 ارب روپے کا بوجھ ہے۔ حکومت آئی ایم ایف کو اپنا جواب جمعہ تک بھجوائے گی۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق صنعتی شعبے کیلئے مسابقتی ٹیرف آئندہ مالی سال سے لاگو ہونے کا امکان ہے، وزارت خزانہ نے گردشی قرض کو منجمد رکھنے کیلئے اس سال مکمل مالی معاونت کی، رواں مالی سال گردشی قرض کو فریز رکھنے کیلئے 976 ارب روپے کی فنانسنگ درکار ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈسکوز کی کم ریکوری کے باعث 263 ارب روپے کے نقصان کا تخمینہ ہے، نیپرا کے مقرر کردہ ترسیلی نقصانات سے زائد کے باعث ڈسکوز کو 201 ارب کا خسارہ ہو گا۔ آئی پی پی کو بروقت رقم ادا نہ کرنے پر 177 ارب روپے کا سود ادا کرنا پڑے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے مطالبے پر ڈسکوز کا انتظامی کنٹرول اس سال کے آخر تک نجی شعبے کے حوالے کر دیا جائے گا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

علی گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی …