ہفتہ , مئی 2 2026

گورنر پنجاب کیلئے تین نام زیر غور

پیپلز پارٹی کی قیادت نے گورنر پنجاب کے لیے 3 نام چن لیے۔ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب کے لیے مخدوم احمد محمود، قمر زمان کائرہ اور ندیم افضل چن کے نام زیرِ غور ہیں۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مخدوم احمد محمود پارٹی قیادت کی پہلی ترجیح ہوں گے اور وہ مسلم لیگ ن کے لیے بھی قابلِ قبول ہوں گے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی قیادت نے گزشتہ روز وفاق میں حکومت سازی اور پاور شیئرنگ کا فارمولہ بتادیا تھا۔

اسلام آباد میں زرداری ہاؤس میں پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، ن لیگ کے صدر شہباز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری نے مشترکہ پریس کانفرنس کی تھی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

عفت عمر کی مالی مشکلات اور تعصب پر کھل کر بات

پاکستانی اداکارہ اور میزبان عفت عمر نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا سادہ پس …